فلپائن میں سمندری طوفان سے سات افراد ہلاک،70 ہزار بے گھر

سائن بورڈز، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ،بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ

اتوار 17 دسمبر 2017 12:32

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سے سات افراد ہلاک اور70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار ہوائوں کے ساتھ فلپائن کے جزیروں سے ٹکرایا،جس کے بعد طوفانی بارشوںکے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔طوفان کے ساتھ آنے والی ہوائوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سائن بورڈز، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔طوفان کے باعث فلپائن کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی تاہم طوفان کے باعث ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :