اسلامیہ کالج میں سالانہ یوم اردو کا اہتمام

اتوار 17 دسمبر 2017 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)خیبرلٹریری اینڈ ڈیپٹینگ سوسائٹی اسلامیہ کالج کے زیر اہتما م سالانہ یوم اردو منایاگیا جس میں تقریری مقابلہ بھی ہوا ‘تقریب کی صدارت ڈاکٹر اظہار الله اظہار اور ڈاکٹر روبینہ شاہین نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر امجد حسین زیدی اور وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب احمدتھے۔

(جاری ہے)

ججز کے فرائض شاہین عمر‘ نورالامین یوسفزئی‘ سائرہ خان اور نازیہ سحر نے انجام دیئے مقابلے میں عمر انور نے پہلی عزیز امجد نے دوسری لطف الله نے تیسری جبکہ عبدالصمد اور نعمان خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔