جامعہ پشاور نیشنل انکیوبیشن سنٹر کو تعاون فراہم کرے گی

اتوار 17 دسمبر 2017 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) پشاور یونیورسٹی نیشنل انکیوبیشن سنٹر خیبرپختونخوا کے ساتھ اپنے ماہرین کی فراہمی کی شکل میں تعاون کریگی‘ نیشنل انکیوبیشن سنٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن مائیکرو سافٹ اور آئی بی ایم کے اشتراک سے قیام کے آخری مراحل میں ہے‘ اس سلسلے میں سنٹر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مرتضیٰ زیدی کی قیادت میں گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیااور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف خان سے اپنی ملاقات میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوئوں پرتبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :