کوئٹہ:2خود کش حملہ آوروں کا چرچ پر حملہ،4افراد جان بحق20زخمی

اتوار 17 دسمبر 2017 12:23

کوئٹہ:2خود کش حملہ آوروں کا چرچ پر حملہ،4افراد جان بحق20زخمی
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17دسمبر2017ء):2خودکش حملہ آوروں نے کوئٹہ امداد چوک چرچ پر حملہ کیا ہے ایک دہشتگر د کو گیٹ پر ماد دیا گیا اور دوسرے نے خود کو بلاسٹ کر لیا ہے چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی جس میں چار افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہیں اور 20سے ز ائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ا مدادٹیمیں بھی روانہ کی جا رہی ہیں مزید جانی نقصان کا بھی خدشہ کیا جا رہا ہے زخمیوں میں سے 5کوسول ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔۔کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے