رشی صحافیوں پر برس پڑے،انہیں مفت شراب پینے کا طعنہ

رشی کپور پہلے بھی اس ہوٹل میں دو بار یہ سب کچھ کر چکے ہیں ‘سکیورٹی چیف کی صحافیوں سے معذرت

اتوار 17 دسمبر 2017 12:21

رشی صحافیوں پر برس پڑے،انہیں مفت شراب پینے کا طعنہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) بالی ووڈاداکار رشی کپور ایک بار پھر صحافیوں پر برس پڑے اور انہیں مفت کی شراب پینے والے افراد کا طعنہ دیدیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج کپور کی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں راج کپور کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کی رونمائی کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں رشی کپور کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تاہم والد کی تقریب میں بھی رشی کپور کو صحافیوں کی موجودگی ایک آنکھ نہ بھائی اور صحافیوں کو تقریب چھوڑ جانے کا کہہ دیا اور جاتے جاتے بھی طنزیہ انداز میں صحافیوں کو مفت کی شراب پینے والے کہہ کر وہاں سے چلے گئے ۔

بعدازاں تقریب کے میزبان اور کتاب کے پبلشر کی طرف سے ہوٹل کے سکیورٹی چیف کو معاملہ ختم کرنے کیلئے مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ۔ جس پر سکیورٹی چیف کا معذرت کرتے ہوئے کہنا تھا کیا آپ جانتے نہیں ہیں کہ رشی کپور کیسے ہیں ، وہ پہلے بھی اس ہوٹل میں دو بار یہ سب کچھ کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :