نامور گلوکارہ شبنم مجید نے میوزیکل اکیڈمی کا آغاز کردیا

موسیقی سمیت کسی بھی شعبے میں بغیر استاد کے آگے نہیں بڑھاجا سکتا ‘ خصوصی گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے میوزیکل اکیڈمی کا آغاز کردیا ۔گلوکارہ شبنم مجید نے اقبال ٹائون میں واقع لکی طافو اسٹوڈیو میو زیکل اکیڈمی میںبچوں کو موسیقی کی تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں ہر عمر کے بچے شریک ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میوزیکل اکیڈمی میں ہفتے میں تین روز پیر ،منگل اور بدھ موسیقی کی کلاس ہوتی ہے جس میںلاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے بچے بھی موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں۔

اس حوالے سے گلو کارہ شبنم مجید نے ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طویل عرصے سے اس طرز کے منصوبے کی خواہش تھی جسے اب عملی شکل دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور میرے پاس آنے والے کئی بچے س ر میں گاتے ہیں جس سے گمان ہی نہیں ہوتا کہ یہ ابھی سیکھنے کے مراحل میںہیں۔ شبنم مجید نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ موسیقی سمیت کسی بھی شعبے میں بغیر استاد کے آگے نہیں بڑھاجا سکتا ۔