الحمر اآرٹس کونسل کی فیملی تھیٹر کو آباد کرنے کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں ‘ سینئر اداکاروں کا خیر مقدم

سفارشات کی جلد سے جلد منظوری دے کر اس پر مزید پیشرفت ہونی چاہیے ‘ قوی خان،مسعود اختر،علی اعجاز، عرفان کھوسٹ

اتوار 17 دسمبر 2017 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)سینئر اداکاروںنے فیملی تھیٹر کو آباد کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوںکاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا سہرا الحمراء آرٹس کونسل کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطا محمد خان کے سر ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار قوی خان ،مسعود اختر ،عرفان کھوسٹ ،علی اعجاز ،منیر راج ، امان اللہ، انجم زیدی ،انور علی ،جواد وسیم اوروسیم عباس نے کہا کہ اصلاحی اور فیملی تھیٹر کو آباد کرنے کیلئے مرتب کی جانے والی سفارشات کی جلد سے جلد منظوری دے کر اس پر مزید پیشرفت ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اسٹیج ڈرامے میں اصلاح کے پہلوکو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ ڈرامے کا اسکرپٹ بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جسے فیملی ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سفارشات میں سینئر رائٹرز اور ڈائریکٹر پر مشتمل پینل تشکیل دینے کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے ۔ اگر اس منصوبے میںہم سے کوئی مشاورت طلب کی گئی یا ہمارے تجربات سے استفادہ کرنے کا کہا گیا تو ہماری خدمات حاضر ہیں۔