آج ایسے موضو عات پر ڈرامہ سیریل بن رہے ہیں جنہیں پہلے زیر بحث لانا بہت مشکل تھا ‘ جویریہ عباسی

ٹی وی ڈراموں میں وہ کچھ ہی پیش کیا جارہا ہے جو معاشرے میں ہوتا ہے،ہماری ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے

اتوار 17 دسمبر 2017 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) سینئر ادا کارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ایسے بہت سے موضو عات پر ڈرامہ سیریل بن رہے ہیں جنہیں پہلے زیر بحث لانا بہت مشکل تھا ،ٹی وی ڈراموں میں وہ کچھ ہی پیش کیا جارہا ہے جو معاشرے میں ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بعض ڈرامے ایسے ضرور ہیں جن پر تنقید کی جاسکتی ہے مگر مجموعی طور پر ہماری ڈرامہ انڈ سٹری اپنے عروج پر ہے اور خاص طور پر کراچی میں بننے والے ڈرامہ سیریل نے جہاں لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے وہیں ی بھی خوش آئند ہے کہ اب ٹی وی ڈراموں میں نئے اداکار وں کی بڑی کھیپ دستیاب ہوئی ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ پی ٹی وی پر اب وہ کام نہیں ہو رہا جوہونا چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ پر ائیویٹ سیکٹرکو آگے نکلنے کاموقع ملا ۔اگر پی ٹی وی ڈرامے کے حوالے سے اپنی پالیسی پر کار بند رہتا تو آج بھی بہترین سے بہترین ڈرامے بنائے جاسکتے ہیں مگر افسوس کسی نے ا س ادارے کی طرف وہ توجہ نہیں دی جس کی ضرورت تھی۔