اداکارہ و ماڈل ایمان علی (کل)اپنی 37ویں سالگرہ منائیں گی

کرئیر کا آغاز بطور ماڈل و اداکارہ کے طور پر کیا اور اب تک وہ متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں

اتوار 17 دسمبر 2017 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) اداکارہ و ماڈل ایمان علی کل 19دسمبر کو اپنی 37ویں سالگرہ منائیں گی ۔ایمان علی 9 دسمبر 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی ۔ ایمان علی نے اپنے کرئیر کا آغاز بطور ماڈل و اداکارہ کے طور پر کیا اور اب تک وہ متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایمان علی نے ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’خدا کے لیے‘‘ سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا اورانہوںنے دوسری فلم’’ بول‘‘ بھی ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ کی ۔دونوں فلموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا ۔یاد رہے کہ ایمان علی ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔ ایمان علی اپنی 37ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔