فلپائن میں سمندری طوفان سے 3 افراد ہلاک،70 ہزار بے گھر ہوگئے

اتوار 17 دسمبر 2017 12:10

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سے 3 افراد ہلاک اور70 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان 110 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوائوں کے ساتھ فلپائن کے جزیروں سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

طوفانی بارشوں کے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔طوفان کے ساتھ آنے والی ہوائوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سائن بورڈز اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔طوفان کے باعث فلپائن کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی تاہم طوفان کے باعث ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :