کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے ،سمی ابراہیم نے مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں

اتوار 17 دسمبر 2017 11:54

کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے ،سمی ابراہیم نے مریم نواز کو کھری ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17دسمبر2017ء) :سینئر تجزیہ کارسمی ابراہیم نے مریم نواز کے لئے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے چیف جسٹس ثاقب نثار تقریر کا جواب دیا ہے ،چیف جسٹس صاحب نے کہا تھاکہ عدلیہ ایک بابے کی طرح ہے ہم کسی کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے ،کسی سے مرعوب نہیں ہو گے انصاف کے مطابق فیصلہ دیتے رہیں گے ۔جس پر مریم نواز نے ایک ٹویٹ کیا تھا کہ جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ بابے وٹس اپ کال بھی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سمی ابرہیم نے کہا کہ میں ان کو اس ویڈیو پیغام کے ذریعے انہیں یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ بابے لوگوں کی وٹس اپ کال کے بارے میں تو ہمیں نہیں پتہ لیکن جو ان کے چچا نے جسٹس قیوم کو کال کی تھیں بینظیر کے خلاف فیصلہ لینے کے لئے اور سیف الرحمن نے بھی جسٹس کو وٹس اپ کال کی تھیں اور جن کی ریکارڈنگ آج بھی موجود ہے اس لئے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان کو بات کرنے سے پہلے کچھ نہ کچھ ضرور سوچنا چاہے کیونکہ بات کرنے کے لئے بھی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے ۔مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :