حکومت نے تاخیر ی حربوں سے حدیبیہ کیس میں ریلیف لیا

اتوار 17 دسمبر 2017 11:24

حکومت نے تاخیر ی حربوں سے حدیبیہ کیس میں ریلیف لیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17دسمبر2017ء):حکومت حدیبیہ پیپر ملز کیس میں انتظامی سطح پر تاخیر ی حربے استعمال کر کے فنی بنیادوں پر سپریم کورٹ سے ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔قومی اخبار کے مطابق حکومت نے نیب کو پراسکیوشن مقرر نہیں کرنے دیا ۔

(جاری ہے)

نیب نے پراسکیوٹر مقرر کرنے کے لئے فائل نیب کو بھیجی تھی لیکن ایوان وزیراعلی نے فائل پر عمل درآمد کرنے کی بجائے اسے دبا لیا اور نیب عدالت صیح طرح سے کیس کی پیروی نہیں کر سکا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب میں پہلے سے موجود پراسکیوٹر مسلم لیگ (ن) کے بھرتی کردہ ہیں ۔جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم کرداد ادا کیا ۔انہوں نے شریف خاندان کے مشیر وں سے مشاورت سے حکمت عملی کے مطابق مدد کی ۔نیب کے عملے نے بھی حکومت کی خوائش کے مطابق عمل کیا ۔ مسلم لیگ( ن)کی حکومت کے نیب پر اثرو رسوخ مرتب ہو رہے ہیں جبکہ چیئر مین کی تبدیلی کے باوجود حکومت کا اثر زائل نہیں ہو سکا ۔