نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد،جاتی عمرہ میں پھول نچھاور

اتوار 17 دسمبر 2017 11:04

نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد،جاتی عمرہ میں پھول نچھاور
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17دسمبر2017ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز قومی ائیر لائن کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے اور وہاں سے جاتی عمرہ کے لئے روانہ ہوئے ،جاتی عمرہ پہنچنے پر ان کے اوپر پھول بھی نچھاور کئے گئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے احتساب عدالت میں 19دسمبرکو نیب ریفرنسز کی سماعت ہو گی اور نواز شریف کی عدالت میں پیش ہونے کے امکانات بھی واضح ہو رہے ہیں ۔ لندن میں انہوں نے نجی ٹی وی کے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے لئے انصاف کے تقاضے کوئی اور ہیں تو دوسروں کے لئے کوئی اور ہیں اب ایسا نہیں چلے گا ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے ،اب انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے ۔