کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ،ایک ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ،97 ملین ڈالر کا نقصان

اتوار 17 دسمبر 2017 10:40

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ،ایک ہزار سے زائد عمارتیں ..
کیلیفورنیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر اب تک ایک ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جن میں جلنے والے ساڑھے سات سو مکانات بھی شامل ہیں۔ چار دسمبر سے لگی آگ اس وقت ڈھائی لاکھ سے زائد ایکڑ رقبے میں پھیل چکی ہے۔ اندازوں کے مطابق اب تک اس آگ کی وجہ سے تقریباً ستانوے ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ فائربریگیڈز کے ہزاروں کارکن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اس آگ کو علاقے میں تھامس فائر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :