نماز کے دوران سرفراز کے بیٹے کی معصوم شرارتوں پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 دسمبر 2017 00:09

نماز کے دوران سرفراز کے بیٹے کی معصوم شرارتوں پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16دسمبر 2017ء ):نماز کے دوران سرفراز کے بیٹے کی میٹھی شرارتوں پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بچوں کی معصوم شرارتوں پر پبنی ویڈیوز ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں لیکن اگر وہی ویڈیو کسی معروف شخصیت کے بچے کی ہو تو وہ عوامی سطح پر بھی خاص پذیرائی حاصل کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسی ہی ایک ویڈیو کے چرچے آجکل سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں ۔

یہ ویڈیو ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ خوش بخت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد نماز پڑھ رہے ہیں اور اس دوران 10 ماہ کا عبداللہ اُن سے چھیڑ چھاڑ کررہا ہے۔ویڈیو دیکھ کر محظوظ ہوں۔