کرا چی سے حیدر آباد، لیاری بائی پاس ، لاہور ملتان اور خانیوال سے گوجرہ موٹرویز آئندہ چندماہ میں عوام کیلئے کھول دی جائیں گی

حکومت نے ملکی ترقی کیلئے مواصلات کے شعبوں میںبڑے بڑے منصوبوں پر معاہدے کئے ،پورے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جارہا ہے، موٹروے پولیس میں مزید نئی بھر تیاں بھی جلد کر ر ہے ہیں، آئندہ چند ماہ موٹرویز کا دائرہ 1800 کلومیٹر تک پھیل جائے گا: وفاقی وزیر مواصلات ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم کا تقریب سے خطاب

muhammad ali محمد علی اتوار 17 دسمبر 2017 00:07

کرا چی سے حیدر آباد، لیاری بائی پاس ، لاہور ملتان اور خانیوال سے گوجرہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2017ء)وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکر یم نے کہا ہے کہ کراچی سے حیدر آباد، لیاری بائی پاس ، لاہور ملتان ، خانیوال سے گوجرہ موٹرویز آئندہ چند ماہ میں عوام کے لیے کھول دی جائیں گی، حکومت نے ملکی ترقی کے لئے مواصلات کے شعبوں میں بڑے بڑے منصوبوں پر معاہدے کئے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جارہا ہے،موٹروے پولیس اپنی دیانت داری اور نظم و ضبط کی وجہ سے پوری دنیا میں شناخت ر کھتی ہے، موٹروے پولیس میں مزید نئی بھر تیاں بھی جلد کر ر ہے ہیں، آئندہ چند ماہ موٹرویز کا دائرہ 1800 کلومیٹر تک پھیل جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے مو ٹروے پولیس بیٹ 20کی نئی عمارت کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل مو ٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ ، مئیر بہاو لپور عقیل نجم ہا شمی ، ایس ایس پی چو ہدری غلام جعفر ، پرنسپل قا ئد اعظم میڈ یکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، سول سو سائٹی کے ارکان اور موٹروے پولیس افسران کو ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر مواصلات ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم نے کہاکہ پنجاب ، بلو چستان ، کے پی کے ، سندھ اور گلگت و بلتستان میں مو ٹرویز بن رہی ہیں۔ کرا چی سے حید ر آباد، لیاری بائی پاس ، لاہور ملتان ، خانیوال سے گو جرہ موٹرویز آئندہ چندماہ میں عوام کے لیے کھول دی جائیں گی۔ مو ٹروے پولیس پاکستان میں کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے اور اسکی کار کردگی بقیہ ملکی اداروں کے لئے مثال کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔

قومی شاہراہوں اور ان پر سفر کرنے والوں کی حفاظت، مدد اور فلاح کا فریضہ موٹروے پولیس احسن طر یقہ سے سرانجام دے رہی ہے حکومت نے ملکی ترقی کے لئے مواصلات کے شعبوں میںبڑے بڑے منصوبوں پر معاہدے کئے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جارہا ہے ، جو کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

۔ ان منصوبوںکی کا میابی میں موٹروے پو لیس کا بہت اہم رول ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ مستقبل قریب میں موٹروے پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گئیں۔ انسپکٹر جنرل ڈا کٹر سید کلیم امام نے کہا کہ ہماری اولین تر جیح ہے کہ جو شخص گھر سے سفر کے لیے نکلے وہ خیر و عافیت سے اپنے گھر پہنچ جائے یہی ہمارا مقصد ہے۔ موٹروے پولیس اس عمارت کی تعمیر اوراس کا اعلی معیار یقینا ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ اور ایس ایس پی چو ہدری غلام جعفر کی محنت اور دلچسپی کا آئینہ دار ہے۔

ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عمارت کی تعمیر میں بہت کم لاگت آئی ہے۔ اور اس کو ہم نے اپنے زرائع سے مکمل کیا ہے۔ وفاقی وزیر اور آئی جی موٹروے پولیس یادگار شہدائ پر پھولوں کی چادر چڑ ھا ئی اور دعا ئ مغفر ت کی۔ آئی جی سید کلیم امام نے وفاقی وزیر ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔