سنی لیون نے مختصر کپڑے پہن کر ڈانس کیا تو اجتماعی خودکشی کرلیں گے،ہندو انتہا پسندوں کی خیز دھمکی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:52

سنی لیون نے مختصر کپڑے پہن کر ڈانس کیا تو اجتماعی خودکشی کرلیں گے،ہندو ..
بمبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16دسمبر 2017ء ):ہندو انتہا پسندوں نے مضحکہ خیز دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سنی لیون نےمختصر کپڑے پہن کر نیو ائیر نائٹ پر پرفارم کیا تو ہم اجتما عی خودکشی کر لیں گے۔تفصیلات کے مطابق سنی لیون نئے سال کے موقع پر بھارتی شہر بنگلور میں مانیتا ٹیک پارک میں ’سنی نائٹ ان بنگلورو2018‘ کے نام سے منعقد کیے جانے والے شو میں پرفارم کرنے والی ہیں تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا سینا نامی گروپ نے مانیتا ٹیک پارک کے باہر بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کر احتجاج کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

اس تنظیم کا کہنا ہے کہ سنی لیون شو میں مختصر لباس پہن کر پرفارم کریں گی جو ناقابل برداشت ہے کیونکہ یہ مقامی ثقافت سے تصادم رکھتا ہے اور ہمارے تمدن کے لیےنقصان دہ ہے۔مذکورہ تنظیم کے سربراہ ہریش نے بتایا کہ ہم سنی لیون کے مختصر کپڑے پہننے کے حق میں نہیں ہیں۔ لیکن اگر سنی لیون ساڑھی پہن کر شو میں حصہ لیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ہم بھی ان کا شو دیکھنے جائیں گے۔ سنی لیون کا ماضی اچھا نہیں اور ہم ایسے لوگوں کاحوصلہ نہیں بڑھا سکتے یہاں تک کہ اگر سنی لیو ن نے 31 دسمبر کو شو میں چھوٹے کپڑے پہن کرپرفارم کیا تو ہم سب خودکشی کرلیں گے۔