پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل اور بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے اشتراک سے سیرۃ النبی کے موضوع پر ایک بین الکلیاتی و بین الجامعاتی کوئز مقابلہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:50

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل اور بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ..

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل اور بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے اشتراک سے سیرۃ النبی کے موضوع پر ایک بین الکلیاتی و بین الجامعاتی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا.جس میں کراچی کے تقریباً بیس تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی. سیرۃ انبی کوئز مقابلے میں نامور ماہرِ تعلیم پروفیسر حشمت اللہ لودھی پروگرام کے صدر تھے. پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل نے پروفیسر حشمت اللہ لودھی کی فروغ علم کے لیے طویل خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا.

اس تقریب کے مہمان خصوصی فیصل غنی اور مہمان اعزازی غلام اللہ ایڈووکیٹ تھے.

(جاری ہے)

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے چیف پیٹرن سید جاوید رضا نے کوئز ماسٹر کے فرائض انجام دیے. معروف محقق اور اردو ڈکشنری بورڈ کے مدیر اعلیٰ عقیل عباس جعفری کے علاوہ پروفیسر ایاز رضا ترمذی، توصیف عالم، پروفیسر منور قریشی، سعید احمد سعید، سیدہ تحسین فاطمہ، پرویز صادق، سید بکر مجیب ہاشمی اور محمد عارف سومرو نے بھی پروگرام میں شرکت کی.
سخت مقابلے کے بعد پہلا انعام گورنمنٹ ڈگری بوائز سائنس اینڈ کامرس کالج گلستان جوہر کے طالب علموں حافظ وقاص نور الدین اور حافظ ادریس نور الدین نے حاصل کیا.

دوسرا انعام جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے طلبہ ارم شفیق اور عمار عباسی نے حاصل کیا. تیسرے انعام کے حقدار آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ حافظہ عروبہ فاطمہ اور معز طارق قرار پائے.