دنیا کی پہلی فلائنگ سپورٹس کار اگلے سال 90 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوگی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:49

دنیا کی پہلی فلائنگ سپورٹس کار اگلے سال 90 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوگی

سام سن موٹرز نے دنیا کی پہلی فلائنگ سپورٹس کار ڈیزائن کی ہے، یہ سپورٹس کار 13ہزار فٹ کی بلندی تک 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔
سوئچ بلیڈ نامی اس کار کو   ایک عام کار کے طور پر بھی چلایا جا سکتا ہے جبکہ اسے بہت  آسانی سے ائیرکرافٹ میں بھی بدلا جا سکتا ہے۔اس کار میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں جبکہ اس میں 50 پاؤنڈ سامان بھی رکھا جا سکتا ہے۔


سام سن موٹرز کا کہنا ہے کہ یہ کار 90 ہزار پاؤنڈ کی ہے۔ اسے اڑانے کےلیے آپ کو پرائیویٹ پائلٹ لائسنس کی جبکہ روڈ پر چلانے کے لیے مکمل ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت پڑے گی۔

(جاری ہے)


اس کار کے تین ورژن ہیں۔ سنو بورڈ سرد موسم کے لیے ہے جبکہ ٹریک ہیوی ڈیوٹی لینڈنگ کے لیے ہے۔ اورورا اصل میں سنوبورڈ اور ٹریک کا ملغوبہ ہے۔سام سن کے نمائندے کا کہنا ہے کہ صارفین اسے کسی بھی ائیرپورٹ پر اڑا اور لینڈ کر سکتے ہیں۔


اس گاڑی کی کارکردگی کچھ اس طرح ہے۔
زیادہ سے زیادہ ائیر سپیڈ: 190 میل فی گھنٹہ
کروز سپیڈ: 160 میل فی گھنٹہ
زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ سپیڈ: 125 میل فی گھنٹہ
رینج: 450  میل
فیول کی گنجائش 30 گیلن
ٹیک آف کا فاصلہ: 1100 فٹ
لینڈنگ کا فاصلہ: 1600 فٹ
پرواز کے دوران زیادہ سے زیادہ وزن: 1750 پاونڈ
پے لوڈ : 544 پاؤنڈ

متعلقہ عنوان :