چین میں ہم شکل جڑواں بھائیوں کی ہم شکل جڑواں بہنوں سے شادی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:49

چین میں ہم شکل جڑواں بھائیوں کی ہم شکل جڑواں بہنوں سے شادی
چین میں ہونے والی ایک تقریب میں مہمان  دلہا اور دلہنوں کو دیکھ کر سر کھجاتے رہے۔اصل میں یہ انوکھی شادی  دو ہم شکل جڑواں بھائیوں، 26سالہ ژینگ ڈیش ہوانگ اور ژینگ شاؤ ہوانگ کی تھی۔ دونوں کی دلہنیں بھی جڑواں بہنیں ہیں۔ لیانگ جنگ اور لیان چن کی عمر 23 سال ہے۔
مہمانوں کےلیے یہ معاملہ اس وجہ سے بھی پیچیدہ ہوگیا ہے کہ دلہا ور دلہنوں سے نے ایک سا لباس پہنا ہوتھا۔

اُن کی یہ کوشش بھی تھی کہ دونوں کے بالوں کا سٹائل بھی ایک جیسا ہو۔

(جاری ہے)

دولہا اور دلہن کے خاندان آج سے 10سال پہلے ملے تھے۔ اُن کی ماؤں نے کافی پہلے سے  اُن کی شادی کا پروگرام بنایا تھا۔
یہ شادی داچینگ، ہیلونگجیانگ میں 3 دسمبر کو ہوئی تھی۔ اس طرح کی شادی کبھی کبھار ہی ہوتی ہیں۔ انہیں کواٹرنری یا چو عنصری شادی کہتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ ان میں سے کسی بھی شخص کے بچے تیکنیکی اعتبار سے فرسٹ کزن ہونگے لیکن ان کے ڈی این اے  ایسے ہونگے جیسے وہ جنیاتی طور پر سگے بہن بھائی ہیں۔ صرف ڈی این اے کی بنیاد پر یہ بتانا کافی مشکل ہوگا کہ اُن کے بچوں کے اصل والدین کون ہوہے۔

متعلقہ عنوان :