مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلائٹ کا شکار ہوچکے ہیں اس لئے وہ ہماری پارٹی اور قائدین پر مختلف قسم کے الزامات اور پروپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں ان کی ہر کوشش اور ہر سازش کارکنان کی مدد سے ناکام بنائیں گے دلوں کے وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی ملکی مسائل ومشکلات کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری بلوچستان کو ماڈل بنانے میں اہم رول پلے کررہے ہیںہم ان کی صلاحیتوں پر ناز کرتے ہیں مسلم لیگ کارکناں ہماری دلوں پر راج کرتے ہیں،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلائٹ کا شکار ہوچکے ہیں اس لئے وہ ہماری پارٹی اور قائدین پر مختلف قسم کے الزامات اور پروپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں ان کی ہر کوشش اور ہر سازش کارکنان کی مدد سے ناکام بنائیں گے دلوں کے وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی ملکی مسائل ومشکلات کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری بلوچستان کو ماڈل بنانے میں اہم رول پلے کررہے ہیںہم ان کی صلاحیتوں پر ناز کرتے ہیں مسلم لیگ کارکناں ہماری دلوں پر راج کرتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے تندوری کے مقام پر مسلم لیگ ن کے سینئر بزرگ رہنما سردار بختیار خان باروزئی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی ، کمشنر سبی ڈویژن شہریار تاج ، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ، خواجہ سعد ررفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما سردار بختیار خان باروز ئی پارٹی کے دیرینہ ساتھی ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے اور اپنی وفاداری کا عملی ثبوت دیا مخلص اور دیانتدار پارٹی ورکرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ہم ایسے ورکرز کی قدر کرنا اچھی طرح جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائد دلوں کے وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت دیگر قائدین پر نہ صرف ورکرز بلکہ قوم کو مکمل اعتماد حاصل ہے میاں نواز شریف نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ملک کی سلامتی تعمیر ترقی اور عوام کی خوشحالی سمیت بے روزگاری کے خاتمہ میں عملی اقداما ت کئے جو سب کے سامنے عیاں ہے دلوں کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث بلوچستان میں امن کا سورج روشن ہوچکا ہے سبی پیک سمیت سبی ہرنائی سکشن کی بحالی سے بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات سے لوگ خوف کاشکار تھے تاہم وفاقی وصوبائی حکومت سمیت پاک افواج ایف سی پولیس اور ضلعی انتظامیہ آفیسران کی کامیاب حکمت عملی سے آج تندوری جیسے پسماندہ علاقوں میں ہم موجود ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امن و خوشحالی کی جانب بلوچستان کو گامزن کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیک ن کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے سٹرکوں ریلوے لائن تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں حاجر ہونگے ہمیںامید ہے کہ عوام کی عدالت ہمیں سرخرو کرتے ہوئے اپنے ووٹ کی پرچی مسلم لیگ ن کے لئے استعمال کرے گی اور ایک بار پھر کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھیں گے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سبی ہرنائی سیکشن پر سواسو سال سے کوئی کام نہیں کیا گیا یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی ہے کہ اس نے سبی ہرنائی ریلوے سکشن کی بحالی کیلئے اعلانات کا سہار انہیں لیا بلکہ دو سالون کے اندراندر اس سکشن کی بحالی کیلئے عملی قدم اٹھایا اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ رفیق ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما سردار بختیار خان باروزئی نے سبی سمیت گردونواح کے عوامی مسائل کے بارے میں تفصیلی آگہی بھی فراہم کیا ۔