کپتان کا جہانگیر ترین کیلئے جذبات سے بھرپور پیغام

جہانگیر آپ نے ''نئے پاکستان'' کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ معاونت فراہم کی، آپ نے اس مقصد کیخاطر پوری دلجمعی اور بے لوث طریقے سے کام کیا، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس پارٹی کا عہدہ ہو یا نہ ہو اور آپ پارلیمان میں ہوں یا نہ ہوں، نئے پاکستان کی تعمیر کے اس سفر میں آپ ہمیشہ میرے ہمقدم ہوں گے، جہانگیر ترین پر کسی قسم کی مالی بے ضابطگی کا ادنیٰ سا الزام بھی ثابت نہیں ہوا، جہانگیر ترین کو محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نااہل قرار دیا گیا، عمران

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر آپ نے ''نئے پاکستان'' کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ معاونت فراہم کی۔آپ نے اس مقصد کی خاطر پوری دلجمعی اور بے لوث طریقے سے کام کیا۔ یہ بات عمران خان نے سماجی رابطے کی سائیٹ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس پارٹی کا عہدہ ہو یا نہ ہو اور آپ پارلیمان میں ہوں یا نہ ہوں۔نئے پاکستان کی تعمیر کے اس سفر میں آپ ہمیشہ میرے ہمقدم ہوں گے۔ پارٹی عہدے پر جہانگیر ترین کے اصولی مؤقف سے انکے اور نواز شریف کے مابین فرق واضح ہو گیا۔نواز شریف کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے۔جہانگیر ترین پر کسی قسم کی مالی بے ضابطگی کا ادنیٰ سا الزام بھی ثابت نہیں ہو۔جہانگیر ترین کو محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نااہل قرار دیا گیا۔