ملک میں انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے،کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کر دی جو فیصلہ آیا وہ خود اپنے منہ سے بول رہاہے،28جولائی کے بعد ہماری کہی ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے، پہلے ہی کہہ دیاتھا عمران ، جہانگیر ترین کے مقدموں میں مجھے ہی نااہل کیاجائیگا،قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی کی ہے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے، اسکے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے،کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کر دی، جو فیصلہ آیا وہ خود اپنے منہ سے بول رہاہے،28جولائی کے بعد ہماری کہی ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو از شریف کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں میری خیالی تنخواہ کو انھوں نے اثاثہ مان لیا،مجھے کہاجارہاہے تنخواہ نہیں لی،لاکھوں پاونڈزکے کا روبارکویہ اثاثہ نہیں کہہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیاتھا عمران ، جہانگیر ترین کے مقدموں میں مجھے ہی نااہل کیاجائیگا۔نواز شریف نے کہا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی کی ہے۔ نیازی سروسزکااعتراف عمران خان خود کرچکے ہیں،آپ ان کے ویڈیوز بیان دیکھ سکتے ہیں ،لیکن ان کی صفائی بینچ پیش کر رہا ہے،بینچ نے میرے خلاف عمران خان کا کیس لڑا۔