ملک بھر میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی تیسری برسی منائی گئی،تقاریب کا اہتمام

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ملک بھر میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی ہفتہ کو منائی گئی۔دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیاگیا ۔تین سال قبل سولہ دسمبر کو دہشت گردوں نے قوم کے دل پر وار کیا تھا۔بزدل دشمن نے آرمی پبلک سکول میں نہتے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔بربریت کی اس کارروائی میں ایک سو چا لیس سے ز یا دہ بچوں اوراساتذہ نے شہادت پائی۔

(جاری ہے)

سانحہ پشاور پوری قوم کے لیے غم کی گھڑی تھی لیکن اس سانحے نے ہم سب کو دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف متحد کردیا۔سانحہ پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا آغاز ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے ضرب عضب شروع کیا۔ قوم اور حکومت کے دہشت گردی کے خلاف عزم اور سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی۔آج کے پر امن پاکستان میں آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کی قربانیاں شامل ہیں جن کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔