Live Updates

عمران خان اعتراف جرم کرتے رہے لیکن جج صاحبان کہتے رہے آپ سچے ہیں،مریم نواز کا عدلیہ پر ایک اور وار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:18

عمران خان اعتراف جرم کرتے رہے لیکن جج صاحبان کہتے رہے آپ سچے ہیں،مریم ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16دسمبر 2017ء ) :مریم نواز نے عدلیہ پر ایک اور وار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اعتراف جرم کرتے رہے لیکن جج صاحبان کہتے رہے آپ سچے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے خطاب میں عدلیہ پر کیچڑ اچھالنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کسی کے دباو پر فیصلے نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے. چیف جسٹس پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا جو ہمیں دباؤ میں لائے۔

لیکن ایک مرتبہ پھر سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا عمران نے خود بار ہا اعتراف جرم کیا، موقف تبدیل کیا- کبھی کہا ٹھیک سے یاد نہیں کبھی کہا اکاونٹنٹ کی غلطی مگر جج بضد تھے کہ نہیں آپ سچے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :