ملک و قوم کی ترقی کیلئے جمہوری عمل ہی بہترین طرز حکومت ہے ،آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے ،اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،ڈاکٹر مصدق ملک

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے جمہوری عمل ہی بہترین طرز حکومت ہے۔آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے ،اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ہفتہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا ،انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے بہتر مستقل کیلئے سیاسی جماعتوں کا کردار بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان نااہلی کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے ،حکومت پر عزم ہے کہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ حکومت دہرنوں کی عادی ہوچکی ہے، مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات جیتے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام موجودہ حکومت کے دور میں ہوئے اتنے کسی اور دور میں نہیں ہوئے تھے۔

بڑے بڑے عوامی اور انرجی کے منصوبے تمام تر مشکلات کے باوجود حکومت مکمل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو کس طرح چلانا ہے اس کیلئے بڑے پیمانے پر مباحثے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے پی پی پی کی ایک تاریخ ہے مگر اب اس نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کا نعرہ لیکر آئی تھی اور نئے لوگ متعارف کرانے کی بات کرتے تھے مگر آج وہی پرانے اور آزمائے ہوئے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئین و قانون کی بالادستی اور ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں،ملک وقوم کی ترقی کیلئے جمہوری عمل ہی بہترین طرز حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی سب اداروں کی ماں ہے۔

متعلقہ عنوان :