لاہور، پنجاب رکشہ یونین کا لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی کے چا لان کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) پنجاب رکشہ یونین نے لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی کے چا لان کرنے کے خلاف قز لباش چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پنجاب رکشہ یونین کے عہدید اران سمیت ڈرائیورز کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیااور ا یل ٹی سی کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

پنجاب رکشہ یونین کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بسوں اور کمپنی کے منافع کے لئے رکشہ ڈرائیو ر ز کے چالان ایل ٹی سی کمپنی کروا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل ٹی سی کے نا جائز چا لان کو مکمل طورپر نا منظور کرتے ہیں۔ ایل ٹی سی کی بنائی گئی فورس رکشوں کے نا جائز چا لان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت اور رنج لائن ٹرین کے روٹ پر رکشے بند کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کو نا منظور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رکشہ بند کرنے پر متبادل روزگا رفراہم کرے۔ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجا ج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔