ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے،سردار ایاز صادق

پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا سسٹم کوخطرات کی بات ایسے ہی نہیں کی تھی،بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سب کوسنجیدگی ظاہرکرناپڑیگی،سپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:10

ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے،سردار ایاز صادق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا،سسٹم کوخطرات کی بات ایسے ہی نہیں کی تھی،بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سب کوسنجیدگی ظاہرکرناپڑیگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی قوتیں سیاسی طرزعمل اپنائیں توکوئی سسٹم پراثراندازنہیں ہوسکتا، یہ وقت شرائط منوانے کانہیں ذمہ داریاں نبھانے کاہے، بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سب کوسنجیدگی ظاہرکرناپڑیگی،پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے رابطے ہیں،اچھی بات ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اسے سنجیدگی سے لیا،حلقہ بندیاں اورفاٹااصلاحات پرترمیم کے لیے آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہ ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا،سسٹم کوخطرات کی بات ایسے ہی نہیں کی تھی حقیقت میں خطرات موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :