Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ خود اپنے منہ سے بول رہاہے، نواز شریف

منتخب وزیر اعظم کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے اور جو شخص اعتراف کرتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے، میرے خلاف عمران خان کا کیس عدالتی بینچ نے خود لڑا ،لندن سے وطن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:10

عمران خان اور جہانگیر ترین کیس  کا فیصلہ خود اپنے منہ سے بول رہاہے، ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیس میں سپریم کورٹ سے جو فیصلہ آیا وہ خود اپنے منہ سے بول رہاہے،منتخب وزیر اعظم کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے اور جو شخص اعتراف کرتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے، میرے خلاف عمران خان کا کیس عدالتی بینچ نے خود لڑا ۔ہفتے کے روز لندن سے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ’’وزیر اعظم کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے اور جو شخص اعتراف کرتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے لیے انصاف کے تقاضے کچھ اور ان کے لیے کچھ، ایسا اب نہیں چلے گا، اس کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے، انصاف کے دوترازونہیں چلیں گے‘‘۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ ’’مجھے کہا گیا کہ میں نے تنخواہ نہیں لی،لاکھوں پاؤنڈز کے کاروبار کو یہ اثاثہ نہیں کہہ رہے لیکن میری خیالی تنخواہ کو انھوں نے اثاثہ مان لیا‘‘۔ 28جولائی کے بعد ہماری کہی ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے ،لندن :قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا،میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی کی ہے ،نوازشریف کا کہنا تھااسطرح کا انصاف پاکستان میں نہیں چلیگا اسکے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔

پہلے ہی کہہ دیاتھا عمران ، جہانگیر ترین کے مقدموں میں مجھے ہی نااہل کیاجائیگا ، سمجھتا ہوں میری خیالی تنخواہ کو انھوں نے اثاثہ مان لیا،مجھے کہاجارہاہے تنخواہ نہیں لی،لاکھوں پاؤنڈزکے کاروبارکویہ اثاثہ نہیں کہہ رہے ۔نوازشریف گزشتہ کئی روز سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا علاج جاری ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ بھی دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی پاکستان آئیں گے۔ واضح رہیکہ شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات