سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں طلبا اور اساتذہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:08

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) لاڑکانہ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں مختلف اسکولز کے طلبا اور اساتذہ کی جانب سے نوڈیرو چوک سے لیکر باغ جناح چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور شہید طلبہ کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں جنہوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی پرعزم ہیں بزدلانہ دہشت گردوں کی کارروائی سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے آج کا طالب علم کل کی قوم کا معمار ہیں۔

متعلقہ عنوان :