گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ عام کے سلسلے میں لاڑکانہ میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:08

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی کے حوالے سے 27 دسمبر کو ہونے والے گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ عام کے سلسلے میں لاڑکانہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں اس سلسلے میں نوڈیرو ہاؤس اور گڑھی خدا بخش بھٹو مزار کی سیکورٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پولیس کمانڈوز ،اسپیشل برانچ ،سادہ لباس ڈی آئی بی برانچ کے اہلکاروں سمیت آٹھ ہزار نو سو پولیس افسران و اہلکار جن میں 71 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز شامل ہوں گے جبکہ دیگر اضلاع کے ایس ایس پیز بھی فرائض سرانجام دیں گے اس سلسلے میں ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تونیو اور اے ایس پی عمران کھوکھر نے مزار کی جانب آنے والے تمام راستوں کا جائزہ لیا اور ڈی آئی بی انچارج منیر احمد سموں سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

جاری کئے گئے بیان کے مطابق آٹھ ہزار نو سو پولیس افسران و جوان جن میں کمانڈوز اور تین سو خواتین پولیس اہلکار اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اپنے فرائض سرانجام دیں گے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے رینجرز سے بھی مدد طلب کی گئی ہے جبکہ مزار کی جانب آنے والے تمام راستوں پر اضافی چیک پوسٹس قائم کر کے اسنیپ چیکنگ کی جائے گی تاہم واچ ٹاورز، واک تھرو گیٹس،سوراغ رساں کتوں اور جدید میٹل ڈیٹیکٹرزکی مدد سے سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب نوڈیرو شہر اور مزار کو سی سی ڈی وی کیمروں سمیت جدید الات سے مانیٹر کیا جائے گا تمام مسافر گاڑیوں ،بس اسٹینڈز ،ریلوے اسٹیشن ،مسافر خانوں اور ہوٹلز کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا ساری صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے پولیس کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں سیکورٹی انچارج ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ سمیت دیگر پولیس افسران مانیٹرنگ کریں گے جبکہ ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی رہنمائی کے لئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک پلان پر ٹریفک پولیس اہلکار عمل درآمد کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :