اقوام متحدہ فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرائے، نائب صدر ملی یکجتی کونسل

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ملی یکہتی کونسل سندھ کے نائب صدر علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرائے، فلسطین تھا ہے اور رہیگا، القدس کے بارے میںامریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جامع مسجد مدنی روھڑی و مدرسہ تفھیم القرآن سکھرمیںسیرت النبیؐ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مذید کہا کہ بیت المقدس اسرائیلی نہیںبلکہ فلسطینی دار الحکومت ہے امریکی اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرکے امریکہ نے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیاہے ،اسلامی دنیا امریکا کا سفارتی بائیکاٹ کردے ،ترکی،پاکستان،سعودی عرب امت مسلمہ کی ترجمانی کریں ۔

متعلقہ عنوان :