میلاد شریف منانا اہل ایمان والوں کیلئے تحفہ ہے ، صوبائی صدر سنی تحریک

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان سنی تحریک سندھ کے صوبائی صدر حضرت علامہ نور احمد قاسمی نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ میلاد شریف منانا اہل ایمان والوں کیلئے تحفہ ہے جس کا ثمر ہمیں دنیا اور آخرت میں ملتا ہے ، جاری کرد ہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے مذید کا کہ میلاد شریف کی برکت سے اہل سنت کے علماء کرام مشائخ اعظام تمام اہلسنت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ہمارے آقا ﷺ کا میلاد منانا اہل ایمان والوں کیلئے تحفہ ہے ہم اپنے ملک میں امن اور برکت کیلئے میلاد شریف ؐ جیسے پروگرام کرواتے رہیں گے جو 19 دسمبر بروز منگل لاڑکانہ میں میلاد مصطفیؐ اہلسنت میں اور اتحاد اہلسنت میں ہوگا اس موقع پر علما ء بورڈ کے قاری محمد نازک سعیدی حافظ محمد مٹھل قاسمی ،رضوان قادری،طالب حسین میرانی،کاشف قادری ،عبدالصمد قادری، سجاد سلطانی،اویس میمن ،سعید قادری ،اقبال راجپوت و دیگر موجود تھے ۔