سندھ کے لوگوں کو انتخابات کا دن سندھ کے عوام کو تبدیلی کے دن کے طور پر منانا ہوگا، علی قاضی سربراہ تبدیلی پسند پارٹی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) تبدیلی پسند پارٹی کے سربراہ علی قاضی نے سکھر کے محمد قاسم پارک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو انتخابات کا دن سندھ کے عوام کو تبدیلی کے دن کے طور پر منانا ہوگا اور جاگیرداروں کی سیاست کو خیرباد کہنا ہوگا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صرف نعرے نہیں بلکہ جینے کا حق دیا جائے، ہم نفرت کے مقابلے میں محبت لیکر نکلے ہیں ،سیاست کا رخ مٹانا چاہتے ہیں، اس موقع پر تبدیلی پسند رہنمائوں محبوب سومرو ،حاجی وزیر علی مھر، غلام حسین چاچڑ، وسیم احمد عباسی اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ سابق تعلقہ نائب ناظم سٹی سکھر رضوان صدیقی ،وسیم احمد عباسی اور دیگر نے ساتھیوں سمیت تبدیلی پسند پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :