جی یو آئی سمیت مذ ہبی تنظیمیں اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں ، راشد محمود سومرو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جی یو آئی سمیت مذ ہبی تنظیمیں اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں اسلام اور سیاست لازم و ملزوم ہے سیاست ہمیں رسول اللہ صہ سے ورثہ میں ملی ہے ،جاری کردہ ایک اعلامیہ میں انہوں نے مذید کہا کہ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور جی یو آئی اور متحدہ مجلس عمل کا ہوگا، انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام شہر کھنڈرات موہن جو دڑو کا منظر پیش کر رہے ہیں سپریم کورٹ کے رپورٹ کے مطابق عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے گندم چاول کپاس کے بعد گنے کے کاشتکار زرعی ریٹ مناسب نہ ملنے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ، لکڑی کا ایک من 4 سو روپے سے بھی زیادہ ہے جبکہ گنے کا فی من 182 روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ زیادتی ہے ، مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ کے اساتذہ حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں بھٹ شاہ سے کراچی تک لانگ مارچ کر رہے ہیں ہسپتالوں کی حالت افسوسناک ہے سندہ صوبے کی تعلیم ملک میں چوتھے نمبر پہ ہے جکہ 80 فیصد عمارتیں زبوں حالی کا شکار ہیں ۔