سنی تحریک کیجانب سے سانحہ اے پی سی کے شہداء کی یاد میں تقریب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) سنی تحریک کیجانب سے سانحہ اے پی سی کے شہداء کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تقریب میں مرکزی رہنماء حافظ محبو ب سہتو ، ضلعی کنونیئر خرم شہزاد ، انور کمال بلوچ ،فیہم الدین شیخ دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سانحہ اے پی سی پشاور کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گرد آخری سانس لے رہے ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پلک اسکول پر حملہ کرکے ثابت کردیا ہے دہشت گرد انسان نہیں حیوان سے بھی بدتر ہیںاور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کرکے معصوم بچوں اور نہتے اساتذہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا آرمی پبلک اسکول کے واقعہ سے قوم کے حوصلے مزید بلند ہو ئے ہیں اور پوری قوم پہلے سے بھی زیادہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو ئی شہدا ء کی قربانیوں کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہید ہونیوالے شہریوں ، پاک افواج کے افسران اہلکاروں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :