سانحہ آرمی پبلک اسکول ، شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے شمع روشن کی گئیں

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور و مجلس وحدت مسلمین سکھر کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے شمع روشن کی گئیں۔ اس موقع پر رہنمائوں فرہت مہدی اور دیگر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ شہید زندہ ہیں,ان کو مردہ نہ کہو۔

(جاری ہے)

وہ خدا کے ہاں سے رزق پا رہے ہیں اور تم اس کا شعور نہیں رکھتے ، شہداء ہمارے لیے باعث حرکت و رہنمائی ہیں جس نے جہادِ اکبر کیا اور میدانِ عمل میں اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا۔ شہداء اے پی ایس تو اس لحاظ سے بھی سبقت رکھتے ہیں کہ وہ معصوم بچے تو اپنا فریضہ ادا کرنے سکول پہنچے تھے اور پھر ملت دشمن اور تعلیم دشمن عناصر جو کافی حد تک نشانِ عبرت بن چکے ہیںنے بزدلانہ حملہ کرکے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس اپنے ان اسٹوڈنٹس بھائیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ عظیم شہداء کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے تعلیم کا ملک بھر میں درجہ عروج پر پہنچائیں۔