آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسکائوٹس ہیڈ کواٹرز کراچی میں تقریب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مرکزی تقریب اسکائوٹ ہیڈکوارٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شہدا سے اظہار یکجہتی کیا۔مختلف نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی جانب سے پیش کئے جانے والے ٹیبلوز میں طلبہ کی صلاحیتیں اس امر کا اظہار کررہی تھیں کہ وہ کس بہتر انداز میں اپنے شہدا کو یاد کرتے ہیں۔

زندہ قومیں اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسکاوٹ ہیڈ کوارٹر میں مختلف ٹیبلوز کے ذریعے طلبہ و طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ بوائے اسکاوٹس نائب صوبائی کمشنر جسٹس حسن فیروز اور سیکریٹری سید اختر میر نے کہا کہ آج کا دن جدوجہد کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ اور کمشنر یوتھ رضوان جعفر نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت کاروائی کو سراہا۔ مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبا نے اپنے اپنے انداز میں شہدا بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پرٹیبلوز میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسکولوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :