ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:07

سیالکوٹ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ، چودھری محمد اکرام، رانا محمد افضل، رانا لیاقت ، چودھری طارق سبحانی، آصف باجوہ ،رانا عبدالستار خان، محسن اشرف اور ذوالفقار غوری ، اے سی سیالکوٹ شاہد عباس، اے سی سمبڑیال توقیر چیمہ، اے سی ڈسکہ عدنان اکبر، اے سی پسرور عمر شیرازی، ڈی ڈی ڈیلپمنٹ عبدالرؤف کے علاوہ تعلیم، صحت، شاہرات اور تعمیرات کے محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے محکمہ تعمیرات کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاری تعمیراتی کاموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں اور اس مقصد کیلئے کنٹریکٹرز کو ہدایت کریں کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اپنی استعدار کار میں اضاف کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایمن آباد روڈ کی تعمیر اور سبلائم چوک میں فلائی اوور کی تعمیر سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پولیس اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر نیا ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے گا۔