مسلح ملزمان کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کو سپردخاک کر دیا گیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:07

سیالکوٹ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں مسلح ملزمان کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کو سپردخاک کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے موضع کالیوالی میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کی رنجش پر ملزمان خورشید،ناصر ، ظفر اور نثار بی بی وغیرہ نے محمد شہباز کے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے محمد شہباز کی بیوی عشرت بی بی جاں بحق ہو گئی ،ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر سیالکوٹ نے مقتولہ کے خاوند محمد شہباز کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ مقتولہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔ تھانہ کے نائب محرر خاور نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ہے ۔ ہومی سائیڈ پولیس مقدمہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :