ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے نے گل ِ دائودی کی نمائش کو16دسمبرکے شہداء کے نام سے منسوب کر دیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:07

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)کمشنرملتان ڈویژن بلال بٹ نے پاکستان ہارٹیکلچراتھارٹی ملتان کے زیراہتمام ہونے والی گل ِ دائودی کی نمائش کاافتتاح کردیا۔ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے صاحبزادی وسیمہ عمر بھی اس موقع پرموجودتھیں۔کمشنرملتان نے افتتاح کے موقع پرکہاکہ پی ایچ اے شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے احسن اقدامات کررہاہے ۔

(جاری ہے)

خوبصورت موسمی پھولوں کی نمائش سے عوام کوتفریح کے مواقع حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوارماحول بھی میسرہوگا۔ماحول کوآلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودوںاوردرختوں کی شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے صاحبزادی وسیمہ عمر نے اس موقع پرکہاکہ آج کی نمائش کے پھول 16دسمبرکے شہداء کے نام کرتے ہیں ۔ یہ پھول بھی اے پی ایس کے معصوم بچوں کی طرح ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ ملتان کے پارکوں کولاہورکی طرز پربنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔شہری پارکوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انتظامیہ سے تعاون کریں۔