ڈپٹی کمشنر کا اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:05

وہاڑی۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر وہاڑی کا معائنہ کیا افسران اور عملہ کی حاضری چیک کی اور سائلین سے مسائل پوچھے سائلین نے بتایا کہ رش کی وجہ سے ٹوکن کے حصول میں مشکل پیش آتی ہے اور معمولی اعتراضات سے کام میں تاخیر کی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کے لیے آسانیاں پیدا کریں ٹوکن کے اجرا میں رش کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی وضع کریں اور پنجاب حکومت کی طرف سے ون ونڈو کی سہولت سے لوگوں کو مستفید کریں جن مواضعات کا ریکارڈ آچکا ہے اسے جلد از کمپیوٹرائزڈ کریں تاکہ لوگوں کو فرد کے حصول سمیت دیگر امور میں آسانی ملے۔

متعلقہ عنوان :