Live Updates

انصاف کے دوترازونہیں چلیں گے،اس کیخلاف بھرپورتحریک چلائیں گے،نوازشریف

کل جوفیصلہ آیاوہ خود اپنےمنہ سےبول رہاہے،وزیر اعظم کو اقامے پرجبکہ جو شخص اعتراف کرتا ہےاسےچھوڑدیا جاتا ہے،پہلےہی کہا تھا عمران اورجہانگیر ترین کےمقدموں میں بھی مجھے ہی نااہل کیاجائے گا،ہماری کہی ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔وطن واپسی سے قبل میڈیا سےگفتگو

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:29

انصاف کے دوترازونہیں چلیں گے،اس کیخلاف بھرپورتحریک چلائیں گے،نوازشریف
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انصاف کے دوترازونہیں چلیں گے،اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے،جو فیصلہ کل آیا وہ خود اپنے منہ سے بول رہا ہے،وزیر اعظم کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے اور جو شخص اعتراف کرتا ہےاسےچھوڑدیا جاتا ہے،پہلےہی کہہ دیاتھا عمران اورجہانگیر ترین کے مقدموں میں بھی مجھے ہی نااہل کیاجائے گا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے لندن ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے انصاف کے تقاضے کچھ اور ان کیلئے کچھ اور ہوں، ایسا اب نہیں چلے گا۔ انصاف کے دوترازونہیں چلیں گے۔ اس کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ کل آیا وہ خود اپنے منہ سے بول رہا ہے۔

(جاری ہے)

کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کر دی۔

سمجھتا ہوں میری خیالی تنخواہ کو انہوں نے اثاثہ مان لیا۔ مجھےکہا جارہا ہے تنخواہ نہیں لی،لاکھوں پاؤنڈزکے کاروبارکو یہ اثاثہ نہیں کہہ رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انصاف کے دوترازونہیں چلیں گے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ پہلےہی کہہ دیاتھا عمران اور جہانگیر ترین کے مقدموں میں مجھے ہی نااہل کیاجائے گا۔ 28جولائی کے بعد ہماری کہی ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا انصاف پاکستان میں نہیں چلےگا اس کےخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی کی ہے۔قانون اور آئین کی حکمرانی کیلئےجو کرنا پڑا کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات