پشتون اس ملک کے برابر شہری کی حیثیت سے تمام حقوق و اختیارات و شہری حقوق میں برابر کے حصہ دار ہیں،میاں کاظم علی پیرزادہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی مشیر جنگلات لائیواسٹاک و ماحولیات جناب عبیداللہ جان بابت پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی و اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خوراک و زراعت کے چیئرمین نصراللہ خان زیرے پنجاب اسمبلی کے رکن میاں کاظم علی پیرزادہ ‘ سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی صفدر گل ‘ بہاولپور کی تحیصل حاصل پور کے چیئرمین میاں اشفاق رامے ‘ وائس چیئرمین حاجی شفیق ‘ یونین چیئرمین فاروق نواب خان اورمیاں علی عباس پیرزادہ ‘ فاروق وطن شاد نے پہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں پشتونوں کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون اس ملک کے برابر شہری کی حیثیت سے تمام حقوق و اختیارات و شہری حقوق میں برابر کے حصہ دار ہیں اور شناختی کارڈ پشتون عوام کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کے آئین کے مطابق پشتون پاکستانی شہری کی حیثیت سے ملک کے تمام شہروں میں کاروبار و شہری زندگی بسر کرنے کا پورا پورا حق رکھتا ہے اجتماع سے بہاولپور میں پشتون کمیونٹی کے نمائندوں منور خان سلیمان خیل اور حاجی دین محمد خان کنڈی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پارٹی رہنمائوں اور تمام شرکاء کے اعزاز میں پرتکلیف عشائیہ دیا اس سے پہلے پارٹی رہنماء جب بہاولپور کی تحصیل حاصل پور پہنچے تو پشتون برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایا گیا پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ اس خطے سے انگریز کو نکالنے کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پشتون عوام نے دی ہیں اور خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اور دیگر رہنمائوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور طویل قربانیاں دیں جس کے نتیجے میں انگریزی استعمار کو اس خطے سے جانا پڑا اور خطے کے کروڑوں عوام و اقوام کو آبادی نصیب ہوئی انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ ملک میں بالعموم اور پنجاب میں بلخصوص پشتون عوام کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے اور انہیں قومی دستاویز ‘ کمپیوٹرشناختی کارڈ اور بے فارم سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات و تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشتونوں کے تمام بلاک شناختی کارڈز کو کلیئر کیا جائے اور پنجاب میں پشتونوں کی پکڑ دھکڑ کو ختم کیا جائے اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے رکن میاں کاظم علی پیرزادہ ‘سابقہ ایم پی اے صفدر گل ‘ تحصیل چیئرمین میاں اشفاق رامے نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ پشتونوں کے ساتھ بالخصوص بہاولپور تحصیل حاصل پور میں ان کے مسائل و مشکلات بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ پشتونوں کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا ۔