Live Updates

جہانگیر آپ نے ''نئے پاکستان'' کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ معاونت فراہم کی، عمران خان

آپ نے اس مقصد کیخاطر پوری دلجمعی اور بے لوث طریقے سے کام کیا، نئے پاکستان کی تعمیر کے اس سفر میں آپ ہمیشہ میرے ہمقدم ہوں گے جہانگیر ترین پر کسی قسم کی مالی بے ضابطگی کا ادنیٰ سا الزام بھی ثابت نہیں ہوا، محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نااہل قرار دیا گیا، کپتان کا جذبات سے بھرپور پیغام

ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:23

جہانگیر آپ نے ''نئے پاکستان'' کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) چیئرمین تحریک ا نصاف عمران خان نے جہانگیر ترین کیلئے جذبات سے بھرپور پیغام میں کہاہے کہ جہانگیر آپ نے ''نئے پاکستان'' کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ معاونت فراہم کی۔آپ نے اس مقصد کی خاطر پوری دلجمعی اور بے لوث طریقے سے کام کیا۔ یہ بات چیئرمین تحریک ا نصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی سائیٹ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس پارٹی کا عہدہ ہو یا نہ ہو اور آپ پارلیمان میں ہوں یا نہ ہوں۔نئے پاکستان کی تعمیر کے اس سفر میں آپ ہمیشہ میرے ہمقدم ہوں گے۔ پارٹی عہدے پر جہانگیر ترین کے اصولی مؤقف سے انکے اور نواز شریف کے مابین فرق واضح ہو گیا۔نواز شریف کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے۔جہانگیر ترین پر کسی قسم کی مالی بے ضابطگی کا ادنیٰ سا الزام بھی ثابت نہیں ہو۔جہانگیر ترین کو محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نااہل قرار دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :