Live Updates

حکومت مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی ، دلی خواہش یہ جلد سے جلد جائیں اور نگران حکومت معاملات کو سنھبالے، پرویز مشرف

ملک میں مارشل لاء لگنے کا کوئی کا امکان نہیں ،سپریم کورٹ سے توقعات ہیں کہ وہ اس حکومت کو گھر بھیجے گی ،حکمران ملک کو تباہ کرکے فوج کو آنے پر مجبور کرتے ہیں اور پھر شور مچاتے ہیں کہ جمہوریت کو چلنے نہیں دیا جاتا حکمران نااہل ہیں گورننس نہیں جانتے، جو حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے وہ بہتر کررہا ہے وقت آگیا ہے کہ نظام کو تبدیل کیا جائے نئے صوبے بنائے جائیں ریاست کو بچانے کے لئے ن لیگ کی حکومت کو جانا ہوگا، ان کی رخصتی ملک کے مفاد میں ہے عمران خان کو اہل قرار دینے کا فیصلہ درست ہ ،عمران خان اور نواز شریف کا موازنہ درست نہیں مجھے خود آگے چلنا ہے جس کیلئے میری وطن واپسی ضروری ہے، اگلے چند ماہ میں حالات دیکھ کر واپسی کا فیصلہ کروں گا،عمران خان سولو فلائٹ پر ہیں ان سے رابطہ نہیں ، ایم کیو ایم گالی بنی ہوئی ہے میں پاگل نہیں کہ ایم کیو ایم میں گھسوں،میرا کوئی قصور نہیں مجھ پر آرٹیکل 62 لاگو نہیں ہوتا، عدالت مجھے نااہل کرتی ہے تو اس کا فیصلہ مانوں گا، نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:14

حکومت مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی ، دلی خواہش  یہ جلد سے جلد جائیں اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگنے کا کوئی کا امکان نہیں ،سپریم کورٹ سے توقعات ہیں کہ وہ اس حکومت کو گھر بھیجے گی ،حکمران ملک کو تباہ کرکے فوج کو آنے پر مجبور کرتے ہیں اور پھر شور مچاتے ہیں کہ جمہوریت کو چلنے نہیں دیا جاتا ،حکمران نااہل ہیں گورننس نہیں جانتے، جو حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے وہ بہتر کررہا ہے وقت آگیا ہے کہ نظام کو تبدیل کیا جائے نئے صوبے بنائے جائیں ریاست کو بچانے کے لئے ن لیگ کی حکومت کو جانا ہوگا، ان کی رخصتی ملک کے مفاد میں ہے کسی جماعت کا سہارا نہیں لینا چاہتا میں خود لیڈ کرکے عوام میں مقبول دیکھنا چاہتا ہوں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی میری دلی خواہش ہے کہ یہ جلد سے جلد جائیں اور نگران حکومت معاملات کو سنھبالے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت بہت بری ہے وزراء معیشت کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں معیشت تباہ حال ہے پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ آمریت آگئی ہے ہمیں چلنے نہیں دیتے آپ اگر ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہین تو آپ کو کون چلنے دے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کا امکان نہیں تاہم سپریم کورٹ سے بہت سی توقعات ہیں وہ کچھ ایسے فیصلے دیں گے کہ یہ حکومت چلی جائے اگر فوج ان کی سپورٹ کرتی ہے تو میری نظر میں آچھا ہے انہوں نے کہا کہ اج ہر پاکستانی پریشان ہے ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ پاکستان کو بچائو حکمران فوج کو خود آنے پر مجبور کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نااہل شخص کا پارٹی سربراہ بننا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے مسلم لیگ (ن) میںبہت سے برے لوگوں کے ساتھ اچھے لوگ بھی ہیں یہ کسی اور کو صدر بنائیں کچھ تو بہتری آئے یہ قانون منظور کرانے کے بعد دندناتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے اس حوالے سے کیس کیا ہوا ہے اسے سننے کے بعد اس قانون کو کالعدم قرار دیا جائے پرویز مشرف نے کہا کہ گریٹر پلان کی باتوں میں صداقت نہیں حکمران نااہل ہیں یہ کرپٹ ہیں اور گورننس نہیں جانتے یہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں پتہ نہیں آبپارہ کیا کررہا ہے لیکن جو بھی پاکستانی یہ کوشش کررہا ہے کہ حکومت جائے وہ اچھا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی نگران حکومت بنے اسے وقت دیاجائے کہ وہ نظام کو بہتر کرے نئے صوبے بنیں اور پاکستان کو پٹڑی پر چڑھائیں اب یہ سب کام کرنے کا وقت آگیا ہے انہوں نے کہاکہ نگران حکومت بنا کر تین یا چھ ماہ میں انتخابات کرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس طرح تو سندھ کو لوٹنے والے پھر لوٹتے رہیں گے اس وقت ٹینکو کریٹ حکومت کی ضرورت ہے ہمیں ریاست کو بچانا ہے اس کیلئے آئین کو توڑا جاسکتا ہے۔

یہی پاکستان کی ضرورت ہے ہم نے چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنانا ہے انہوں نے کہا کہ نظام میں چیک اینڈ بیلنس کے بغیر بہتری نہیں ائے گی جمہوری ترامیم آنے سے کوئی نہیں روکتا شریف برادران کو جب سزائیں ملیں گی تو یہ بھاگ رہے ہوں گے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جانتا ہوں وہ ایماندار شخص ہیں عمران خان سیاسی طو رپر غلطیاں تو کر سکتے ہین مگر وہ کرپٹ نہیں ہیں عمران خان کو اہل قرار دینے کا فیصلہ درست ہے۔

عمران خان اور نواز شریف کا موازنہ درست نہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ درست تھا انہوں نے کہا کہ لفظ مہاجر اور ایم کیو ایم سے چھٹکارا پانا ہوگا میں جماعتوں کے سر پر نہیں بیٹھنا چاہتا میں عوام میں اپنی مقبولیت دیکھنا چاہتا ہوں اور عوام کے ذریعے آنا چاہتا ہوں مجھے خود آگے چلنا ہے جس کے لئے میری وطن واپسی ضروری ہے۔

ابھی صورتحال تبدیل ہوئی ہے نہ تو افتخار چوہدری ہے اور نہ ہی نواز شریف رہا ہے اب اگلے چند ماہ میں حالات دیکھ کر واپسی کا فیصلہ کروں گا انہوں نے کہا کہ عمران خان سولو فلائٹ پر ہیں ان سے رابطہ نہیں میرا وژن بڑا ہے فوج میں کہتے ہیں کہ ناکام منصوبے میں مت گھسو ایم کیو ایم ناکام جماعت ہے مہاجر نام گندا ہو گیا ہے ایم کیو ایم گالی بنی ہوئی ہے میں پاگل نہیں کہ ایم کیو ایم میں گھسوں انہوں نے کہا کہ میرا کوئی قصور نہیں مجھ پر آرٹیکل 62 لاگو نہیں ہوتا اگر عدالت مجھے نااہل کرتی ہے تو اس کا فیصلہ مانوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات