کوئٹہ، علی مدد جتک کا سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش

ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام، بچوں ، سیاستدانوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے قربانیاں دے کر ملک کو بچایا ہے اب بھی وقت کا تقاضا ہے کہ ہم مل کر اس ملک کو بچائیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی اور استحکام کے لئے قربانیاں دی ہیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونے سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے برسی کے موقع پر اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے قربانیاں دی ہیں دہشت گردی کے خلاف ملک کے عوام سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں ، سیاستدانوں، وکلاء ، ڈاکٹروں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لو گوں نے قربانیاں دی ہیں اور 10 سال کے طویل جدوجہد کے بعد آج ملک پرامن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں نے اپنی قربانیاں دے کر دیگر بچوں کے مستقبل کو محفوظ کر دیا اور اسی طرح کوئٹہ میں وکلاء اور پولیس اہلکاروں نے قربانیاں دے کر کوئٹہ کو محفوظ بنایا 16 دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایاہم اپنے قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعے سے باہر آئے، اور دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ابھی ہمیں بہت کچھ کرناہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پورے قیادت نے اس ملک کی حفاظت کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور پیپلز پارٹی کی قربانیوں کے بدولت آج ملک کی جمہوریت مضبوط ومستحکم ہے ۔