بھارتی جیلوں میں قید خاتون سمیت 16پاکستانیوں کی دسمبر کے آخری یا جنوری کے پہلے ہفتے رہائی کا امکان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:14

بھارتی جیلوں میں قید خاتون سمیت 16پاکستانیوں کی دسمبر کے آخری یا جنوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) بھارتی جیلوں میں قید خاتون سمیت 16پاکستانیوں کی دسمبر کے آخری یا جنوری کے پہلے ہفتے رہائی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 16پاکستانیوں قیدیوں کو رہا کئے جانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان قیدیوں کو دستاویزات مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے آخری یا جنوری کے پہلے ہفتے واہگہ باڈر کے راستے پاکستان واپس بھجوایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق رہائی پانے والوں میں پچاس سالہ خاتون بھی شامل ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :