Live Updates

جہانگیر ترین نے ’نئے پاکستان‘ کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ معاونت فراہم کی، عمران خان

جہانگیر ترین پر کسی قسم کی مالی بے ضابطگی کا ادنیٰ سا الزام بھی ثابت نہیں ہوا، چیرمین تحریک انصاف

ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:15

جہانگیر ترین نے ’نئے پاکستان‘ کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) )جہانگیر آپ نے ''نئے پاکستان'' کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ معاونت فراہم کی۔آپ نے اس مقصد کی خاطر پوری دلجمعی اور بے لوث طریقے سے کام کیا۔ یہ بات چیئرمین تحریک ناصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی سائیٹ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس پارٹی کا عہدہ ہو یا نہ ہو اور آپ پارلیمان میں ہوں یا نہ ہوں۔

نئے پاکستان کی تعمیر کے اس سفر میں آپ ہمیشہ میرے ہمقدم ہوں گے۔ پارٹی عہدے پر جہانگیر ترین کے اصولی مؤقف سے انکے اور نواز شریف کے مابین فرق واضح ہو گیا۔نواز شریف کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے۔جہانگیر ترین پر کسی قسم کی مالی بے ضابطگی کا ادنیٰ سا الزام بھی ثابت نہیں ہو۔جہانگیر ترین کو محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نااہل قرار دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات