علینہ کے والدین نے بیٹی کو بچانے کے لیے سارا الزام ملزم احسن پر دھر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:48

علینہ کے والدین نے بیٹی کو بچانے کے لیے سارا الزام ملزم احسن پر دھر ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16دسمبر 2017ء ):کراچی میں بہن کے ہاتھوں قتل ہونے والی علینہ کے والدین نے بہن کے قتل میں ملوث بیٹی کو بچانے کے لیے سارا الزام ملزم احسن پر دھر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بہن کے ہاتھوں بہن کے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی تھی ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے اپنے گناہ کا اعتراف کر لیا تھا اور سارے وقوعے کی تفصیل بیان کر دی تھی مگر اب علوینہ کے والدین نے اپنی ہی بیٹی کے قتل میں ملوث دوسری بیٹی کو بچانے کے لیا اپنا بیان بدل لیا ۔انکا کہا ہے کہ انکی بیٹی اس سارے معاملے میں بے گناہ ہے سب کچھ کیا دھرا احسن ہے ۔یاد رہے کہ آج عدالت میں دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔